محسن نقوی 34

وزیر داخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز کے دوران 9 خوارجیوں کی ہلاکت پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے 9 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

ہفتے کو وزارت داخلہ سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے خوارجیوں کو جہنم واصل کیا، خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی جرات اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے،فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز بڑی کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کےلئے سکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں