محسن نقوی 14

وزیر داخلہ محسن نقوی کا بنوں کے تھانہ میریان اور پولیس چیک پوسٹ مزانگہ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں میں تھانہ میریان اور پولیس چیک پوسٹ مزانگہ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے 3 حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا، فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس نے جرأت اور دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا حملہ پسپا کیا،کے پی کے پولیس نے ہمیشہ شجاعت کی داستانیں رقم کی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں