لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزدوروں کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مختصر عرصے میں کم وسائل رکھنے والے طبقات کو ریلیف دینے پر فوکس کیا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہو۔