راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔
اتوار کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے مری پہنچ گئے، وزیرقانون راجہ بشارت بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ عثمان بزدارنے مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا جس کے دوران متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔ وزیراعلی بزدار کو ریلیف کمشنر نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی ،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔









