تحریک انصاف 146

وزیر اعلی پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، تحریک انصاف کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اور اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی طرف سے اعتماد کے ووٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنماں کا کہنا تھا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے بغیر ملک میں استحکام ناممکن ہے، موجود حکمرانوں نے عوام کو انتہائی مایوس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں