لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پاکستانی قوم کو عیدالاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی قربانی ، ایثار اورخوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ ہمارا خلاقی ،قومی اور دینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔ خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا پیغام ہے۔محروم معیشت طبقے کو ا پنی خوشیوں میں شریک کریں او راللہ تعالیٰ کو راضی کریںـعیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر عید الاضحی سادگی سے منانا ہمارا قومی فریضہ ہے ـ عید پر ماسک ضرور پہنیں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔
عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید الاضحی پر سماجی فاصلے برقرار رکھیں او ر ایس او پیز پرعمل کریںـوزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ مظلوم کشمیری بھارتی ظلم وستم میں یہ عید الاضحی منا رہے ہیںـ مودی سرکار نے کشمیری عوام سے عید کی خوشیاں چھین لی ہیں۔پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے او ران کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہیںـانہوںنے کہا کہبحیثیت قوم باہمی رنجشیںاور اختلافات کو فراموش کر کے اخوت اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گاـ آج کا دن اپنی ذات کی نفی ، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دیکر ایثار ، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔