ذوالقرنین حیدر 47

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ‘ اداکارذوالقرنین حیدر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،موجودہ حکومت نے جتنے بھی کام ہیں سب قابل ستائش ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ میں کام کرنے کی گنجائش موجود ہے ، میں اس کا سینئر نائب صدر ہوں ، میں جلد صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے بھی ملاقات کروں گا تاکہ کلچرل ونگ کو مضبوط کرنے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔

میری تجویز ہے کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہیے جو فنکاروں کے مسئلے مسائل کو سنے اور پھر ان کاپائیدار حل بھی تجویز کرے ۔ فنکاروں کو چھت اور صحت کی فراہمی کے لئے ضرور منصوبہ ہونا چاہیے کیونکہ بہت سے فنکار انتہائی کسمپرسی کی حالت میںزندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں