پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے منڈی بکاخیل بنوں میں نادرا دفتر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکار اور سکیورٹی گارڈ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ تر جمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاورکے مطابق وزیر اعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے ،اس مشکل گھڑی میں شہداکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نادرا دفتر پر حملہ بزدلانہ اور قابل مذمت فعل ہے ،دہشتگرد حملے قوم کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنی پولیس فورس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔









