رانا ثناءاللہ

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز صوبے کوترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے‘ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی مبارکبادی پیغام

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے حمزہ شہباز کوبطوروزیراعلی پنجاب حلف لینے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب صوبے کوانشااللہ ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے۔ہفتہ کووزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے حمزہ شہباز کوبطوروزیراعلی پنجاب حلف لینے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلی پنجاب کامیابی کے لئے دعاگو ہوں۔

حمزہ شہباز بطور وزیر اعلی پنجاب صوبے کوانشااللہ ترقی کی نئی منزل کی طرف کے کر جائیں گے۔ میاں شہباز شریف نے پنجاب میں ترقی کا سفر جہاں سے چھوڑا تھا؛ وہیں سے اس کا آغاز کرینگے۔ وفاق میں تبدیلی اقتدارکے بعد آج پنجاب میں بھی ایک آئینی اور قانونی مرحلے کااختتام ہوگیا ہے۔ پاکستان الحمداللہ اب ایک آئینی ، جمہوری اور فلاحی ریاست کے طرف بڑھ چکا ہے۔