سرفراز بگٹی 45

وزیر اعلیٰ بلوچستان سید امین کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس، بلندی درجات کی دعا

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسٹاف افسر سید امین کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ والد کا انتقال کسی بھی فرد کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے۔

انہوں نے سید امین اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں