اسلام آباد (رپورٹنگ آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی حملے کی مذمت کی ۔ اپنے ایک بیان وزیراعظم نے کراچی میں پیر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردو ں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملہ کو ناکام بنایا۔ پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں
Load/Hide Comments