اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہو گا جس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں کئی وزرا ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی، سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ عید الاضحیٰ پر کورونا کا پھیلاو روکنے کے اقدامات کے علاوہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
اجلاس میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرک اسلام آباد ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کی منظوری اور پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری بھی دے جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں تمام ڈویژن میں سی ای اوز اور ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔