وزیر اعظم 153

وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ، اتحادی جماعتوں کا اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے اتحادی جماعتوں نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اتحادی جماعتوں کا اہم قومی معاملات پر مشترکہ موقف اپنانے پر اتفاق کیا ۔

ملاقات میں کرنے والوں میں ایم کیو ایم کے فروغ نسیم، خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق ،عوام مسلم لیگ کے شیخ رشید ،جی ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹر فہمیدا مرزا ،ق لیگ کے وفاقی وزیر مونس الٰہی شریک ہوئے ۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں