شہباز شریف 38

وزیر اعظم کا ہانگ کانگ کی عمارت میں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کااظہار ،چینی صدر اور قوم سے تعزیت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہانگ کانگ کی بلند عمارت میں تباہ کن آتشزدگی سے قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار اور چین کے صدر شی جن پنگ ،چینی قوم اور متاثرین سے تعزیت کی ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ” ایکس” پر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ تباہ کن آتشزدگی کے اس واقعے میں قیمتی جانی و مالی نقصان پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے، چین کے صدر شی جن پنگ ،چینی قوم اور متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں ،ہماری دعائیں اور ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور متاثرین کی ہمت اور بحالی کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں چین کے عوام ،حکومت بالخصوص ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان اور چین ہمیشہ ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں