شہباز شریف 49

وزیر اعظم کاکراچی کے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی میں گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات لئے جائیں۔اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ متاثرہ تاجروں اور دیگر افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے،

ریسکیو آپریشن میں تمام متعلقہ ادارے مل جل کر کام کریں۔ انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیر اعظم نے زخمیوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ا ن کی کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں