اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مراکش میں دو رہائشی عمارتوں کے انہدام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
جمعرات کو “ایکس “پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ انہیں مراکش کے علاقے فیز میں دو عمارتوں کے انہدام کے المناک واقعے پر افسوس ہے جس کے نتیجے میں 19 قیمتی جانیں ضائع اور متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیر اعظم نے غم کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوامِ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے جاری ریسکیو آپریشن کی کامیابی کے لیے دعا کی۔









