لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں سکیورٹی صورت حال اور دیگر معاملات احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ہفتے کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس دوران انہوں نے وزیراعظم کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی موجودہ مجموعی و سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر داخلہ کو اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورت حال اور دیگر معاملات احسن انداز سے حل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی جلد سری لنکا کا دورہ کریں گے اور سری لنکن صدرانورا کمارا ڈسانائیکے کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی پیغام بھی پہنچائیں گے۔









