اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئر مین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کے تحت پارٹی متحد ہے اور کسی کا کوئی ذاتی ووٹ بینک نہیں میں خود بھی عمران خان کے انقلابی سیاسی نظریہ کی بدولت منتخب ہوا ہوں۔
انہوں نے یہ بات وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے حالیہ خصوصی گفتگو کے دوران دئےے گئے بیان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے اور اس سے وابستہ 70 فیصد نوجوان پارٹی کی حقیقی طاقت ہیں۔.
انہوںنے کہا کہ قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے جو تمام چیلنجوں سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ،سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پارٹی کے اندر اختلافات ایک معمول کا معاملہ ہے جنہں پارٹی کے اندر بات چیت کے ذریعہ خوش اسلوبی سے حل کر لیا جائے گا ۔.
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کی باصلاحیت قیادت کے تحت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل سے ہمکنار کیا جائے گا
سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی کورونا وائرس سے غریب لوگو زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور دنیا نے اس بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدبرانہ قیادت کے دانشمندانہ فیصلوں کو سراہا ہے۔