ہمایوں اختر خان

وزیر اعظم عمران خان نے مشکل وقت میں قوم کی قیادت کی اور سر خرو ہوئے ہیں ‘ ہمایوں اختر خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہےہیں اور انہوںنے غیر معمولی فیصلوں سے ثابت کیاکہ انہیں اپنی سیاست سے زیادہ ملک عزیز ہے ،ماضی میں اپنی سیاست بچانے کےلئے کاسمیٹیکس پالیسیوں کا نفاذ کیاگیا جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ،

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکسز کا بوجھ نہ ڈال کر معیشت میں حصہ ڈالنے والے تمام شعبوںکو سہارا دیا گیا ہے ۔ پارٹی رہنماﺅں اور صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا معاشی مسائل سے دوچار ہے اور موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا ،

حکومت نے عوام سمیت کسی بھی شعبے پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا بلکہ معیشت میں کردار ادا کرنے والے مختلف شعبوں کو ریلیف دیا گیا ہے۔

انشا اللہ مینو فیکچرننگ کے شعبے کو عروج ملنے سے ہماری گروتھ تخمینے سے زیادہ رہے گی ۔پنجاب کے بجٹ میں بھی مختلف شعبوں کو 56ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا گیا ہے جو قابل تحسین ہے۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ قوموںکی زندگیوں میں ایسے مواقع آتے ہیں جنہیں وہ اپنی طاقت بناتی ہیں اور انہیں آگے بڑھنے کےلئے نئی سمیت ملتی ہے اور آج پاکستان کےلئے بھی وہی موقع ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مشکل وقت میں قوم کی قیادت کی ہے اور سر خرو ہوئے ہیں اور انشا اللہ یہ مشکل وقت بھی ٹل جائے گا اور کورونا وائرس کی وباءتھمنے کے بعد ترقی کی رفتار دوبارہ بڑھے گی۔ ہمایو ں ا ختر خان نے کہا کہ اتحادی حکومت میں غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں لیکن انہیں دور بھی کر لیا جاتا ہے ،

تحریک انصاف ہر طرح کے مسائل اور مشکالت کے باوجود اپنے منشور کے مطابق عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے کوشاں ہے۔