وزیر اعظم 209

وزیر اعظم سے پارلیمنٹرینز اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں سے ملاقات ،موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے ساہیوال ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹرینزاور پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے وفد نے ساہیوال میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں رائے محمد مرتضی اقبال، سید صمصام علی بخاری، ملک نعمان احمد لنگڑیال، چوہدری محمد نوریز شکور ، شیخ محمد چوہان، ملک فیصل جلال ڈھکو، مہر ارشاد حسین کاٹھیا، وحید اصغر ڈوگر، سید محمد مظفر شاہ کھگہ، رائے حسن نواز خان، فیض اللہ کموکا، شکیل احمد نیازی، رانا آفتاب احمد، نبیلہ اعوان، ڈاکٹر مظہر شیرازی اور وسیم رامے شریک ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں