لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ، قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی حکمت عملی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ اور چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں سیلاب زدہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری کی ضرورت ، انفراسٹرکچر اور عوامی املاک کی بحالی ، سیلاب میں ڈوبتے شہریوں کو بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے ظہور رحمان شہید و دیگر شہداء اور متاثرین کی مدد پر مامور این جی او ز کی پذیرائی کی تجاویز پر بھی تبادلِ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا سیلابی علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرنا درست اقدام ہے ۔









