اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی نعیم قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے نعیم قریشی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم قریشی کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحوم نے صحافت کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین









