راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ وزیر آباد حملہ پر ایف آئی آر مسترد کرتے ہیں ، مقدمہ میں تین نام درج کئے جائیں ، احتجاج پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ ایف آئی آر درج کریں اور کوئی رکاوٹ ہے اس پر آگاہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں وہ افراد چاہئیں تھے جو ہماری درخواست میں موجود ہیں،یہ ایف آئی آر پوری پی ٹی آئی مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو ایف آئی آر ہماری طرف سے گئی ہے اس کو مسترد کرتے ہیں،اطلاع ہے کہ اس پر ہم عدالت جائیں گے۔
انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سے ن لیگ ایک چیز پر کھیل رہی ہے کہ میں نے کارکنان کو تھپڑ مارا ، جو کارکن کھمبے سے گرا ہے اس کو اگر تھپڑ مارا جاتا تو وہ کھمبے پر نا چڑھتا تاہم زخمی شخص کا علاج کروایا جارہا ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اگر یہ کسی کی وڈیو بنا لیں وہ غیر اخلاقی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ 25 مئی کو بچوں پر ربڑ کی گولیاں چلائیں تو وہ غلط نہیں ،چل رہا ہے کہ سڑکیں بند ہونے سے عوام کو مشکلات ہیں،یہ احتجاج پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ایک بڑی تکلیف سے بچنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ 2018 سے 2022 فروری تک یہ لانگ مارچ یا دھرنہ دیتے تھے تو ٹریفک جام نہیں ہوتی تھی۔
انہوںنے کہاکہ کوئی بھی جب احتجاج ہوتا ہے تو ملک و قوم کی بہتری کیلئے کرتے ہیں،گزشتہ روز سے یہاں پر موجود ہیں تو قائد اعظم کے پاکستان کو سنوارنے کیلئے بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کوئی بھی عوام کے مینڈیٹ کو پرکھنے کی کوشش نہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی آر کے حوالے اور الیکشن کے حوالے سے ہماری لیڈرشپ ہمیں آگاہ کرے گی،ہم یہ نہیں چاہتے کہ ایف آئی آر ہو اور کل کوپھانسی پر چڑھا دیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ جن تین افراد کے نام لئے گئے ہیں ان کو شامل تفتیش کیا جائے،ہمارا مطالبہ صرف ایف آئی آر ہو اور جن تین کا نام دیا ہے ان کو شامل کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی آر نہ کاٹنے کی وجہ پیچھے سے پریشر ہونا ہے۔