حنیف عباسی 42

وزیرِ ریلوے کاڈیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈیرہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں ریاست کے عزم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کا ثبوت ہیں۔ اپنے بیان میں حنیف عباسی نے کہاکہ سی ٹی ڈی پنجاب کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی قابلِ ستائش ہے، سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 4 دہشت گرد واصلِ جہنم کئے گئے ۔

محمد حنیف عباسی نے کہاکہ پنجاب سی ٹی ڈی نے جرات، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں ریاست کے عزم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت کا ثبوت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں