شہباز شریف 46

وزیرِ اعظم کی لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ پہنچے اور شہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سے ملاقات میں شہید کیلئے دعا کی ۔

وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری، فاتحہ خوانی کی ۔ وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا ء کی ۔ شہبازشریف نے کہاکہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے ہمت و بہادری کی اعلی مثال قائم کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

انہوںنے کہاکہ شہید کے اہل خانہ کا حکومت اور پاک فوج مکمل خیال رکھیں گے۔وزیرِ اعظم نے مانسہرہ میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے نام سے دانش اسکول کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے ۔وفاقی وزراء عطاء اللہ تارڑ، انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، کیپٹن (ر) محمد صفدر، مرتضی جاوید عباسی، شاہ جی گل آفریدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں