برجیس طاہر 221

وزیروں مشیروں اور معاونین کی فوج ظفر موج مگر حکومت کی کارکردگی صفر ،برجیس طاہر

مانانوالہ(رپورٹنگ آن لائن) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیروں مشیروں اور معاونین کی فوج ظفر موج مگر حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔

مجھے ایک سال سے جب بھی بلایا گیا میں حاضر ہوا ہوں مگر نیب خود اعتراف کر چکا ہے کہ چوہدری محمد برجیس طاہر کی گرفتاری کے لئے کوئی ثبوت ابھی تک نہیں ہے ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور جب بھی عدالت نے بلایا ہم حاضر ہوئے ہیں میں جہانگیر ترین کی طرح ملک سے بھاگنے والا نہیں ہوں ایک پائی کی بھی کرپشن نہیں کی ہے میرے حلقے کی عوام میرے ماتھے کا جھومر ہیں ان کے ووٹ کے تقدس کو داغ نہیں لگنے دوں گا

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر ایم این اے ن لیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ان کے ہمراہ میاں اعجاز حسین بھٹی ایم پی اے ن لیگ۔سنیئر نائب صدر پنجاب ایم ایس ایف عاصم رندھاوا۔اور ن لیگی رہنما چوہدری ذوالفقار سدھو۔ملک عدیل۔علی طارق چیمہ اور درجنوں کارکن ن لیگ موجود تھے سابق وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی وزیروں مشیروں اور معاونین کی فوج ظفر موج مگر کارکردگی صفر ہے موجودہ حکومت کی ناقص کارکردگی روز روشن کی طرح عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے احتساب کے نام پر نیب نیازی گٹھ جوڑ صرف ن لیگ کے رہنماوں کو ہراساں کرنے کے لیئے لیئے مصروف عمل ہے مگر ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ضمیر مطئمن ہیں ایک پائی کی کرپشن نہیں کی اور نہ ہی ایک سال میں نیب کوئی ثبوت پیش کر سکی ہے عدالت عالیہ نے دوبارہ جب بھی طلب کیا پہلے کی حاضر ہوں گا انشااللہ سرخروں ہو کر نکلیں گے

نااہل حکومت سے نجات حاصل کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت کے جانے کا وقت ہوا چاہتا ہے عید الااضحی کے بعد ملکی سیاست میں بڑے فیصلے ہوتے نظر آرہے ہیں میاں نواز شریف ناییس کروڑ عوام کے دلوں کے آج بھی وزیراعظم ہیں اے پی سی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی اور ملکی سالمیت کے لیئے موجودہ حکومت کا جانا ناگزیر ہو چکا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں