محسن نقوی 21

وزیرداخلہ محسن نقوی کی کوہاٹ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت، جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور 4 اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے میں پولیس گاڑی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی اسد محمود اور 4 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈی ایس پی اسد محمود اور اور چاروں اہلکاروں نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور اہلکاروں نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کیا۔

شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دکھ کی گھڑی میں شہید ڈی ایس پی اسد محمود اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں