اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے دھماکے میں جام شہادت نوش کرنے والے ایس ایچ او سمیت 6پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہارکیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنا آج قوم کے پرامن کل پر قربان کیا،کے پی کے پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں،شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔









