اسمبلی اجلاس 165

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس22 جولائی کو طلب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے لیے اسپیکر نے اسمبلی اجلاس 22 جولائی شام 4 بجے طلب کرلیا،اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹی فکیشن پر دستخط کردیے جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا،

نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس کی صدرات ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے،چوہدری پرویز الہینے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے انتخاب کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں