عثمان بزدار 242

وزیراعلی پنجاب کا نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے متعلق اپنے تازہ بیان میں عثمان بزدار نے زور دیا کہ واساحکام

اور انتظامیہ نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے، نکاسی آب کے کام کو جتنا جلد ہو مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ

مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلی نے کہا کہ نکاسی آب کے لیے وضع کردہ پلان پر عمل

درآمد یقینی بنایا جائے، بارشی پانی کی جلد نکاسی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا، شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نکاسی آب مکمل ہونے تک کی رپورٹ ٹائم لائن کے ساتھ بھجوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں