سہیل آفریدی 20

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث جانی و مالی نقصانات کا نوٹس، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثات میں جاں بحق افراد کےلیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔

وزیراعلیٰ نے زخمیوں کو فوری اور مؤثر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے اور متاثرین کی بروقت امداد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، متاثرین کو اس مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں