عثمان جاوید 58

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے وعدے کی جانب اہم قدم، پی ڈی پی کے تحت نکاسی آب کے لیے میگا پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا

اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ایم این اے ریاض الحق جج نے کمپنی پارک میں انڈرگراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر نور محمد، اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا احمد شیر گوندل، مینجنگ ڈائریکٹر واسا عبدالوحید، ڈی ایم ڈی واسا محمد خبیب، انجمن تاجران کے نمائندوں، میڈیا نمائندگان سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے، ایم ڈی واسا عبدالوحید نے میگا پراجیکٹ اور انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کے شاندار منصوبے بارے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینک کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے پر عزم کا ظہار کیا،

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واٹر سٹوریج ٹینک کے زریعے شہر کے مرکزی بازاروں سے بارشی پانی کے نکاس کا مسئلہ حل ہو جائیگا، واٹر ٹینک میں 18لاکھ گیلن بارشی پانی کو سٹور کیا جا سکے گا، اس بے مثال منصوبے کو 55 کروڑ روپے سے مئی تک مکمل کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ 6.7 ارب روپے کی لاگت سے شہر میں 102 کلومیٹر لمبی سیوریج لائنز ڈالی جائیں گی، میگا پراجیکٹ سے اوکاڑا کی عوام کے 30 سال تک سیوریج کے درپیش مسائل حل ہونگے،

ضلع اوکاڑہ کی خوبصورتی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریکارڈ فنڈز مہیا کیے ہیں، لوگوں کی بہتری کے لیے عوامی نمائندوں نے بھی شانہ بشانہ بہترین کردار ادا کیا ہے،ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عوامی بہتری کے لیے موثر اقدامات کی پالیسی پر گامزن ہیں، سیورج لائنز کی تعمیر کے لیے شہر کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ بہت جلد بہترین سیوریج انفراسٹرکچر سے عوام کو مستفید کیا جائے گا، علاقائی ترقی کے لیے عوام کے ساتھ مل کر مسائل کا حل ممکن بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں