عوامی فلاح 132

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا عوامی فلاح کا شاندار اقدام تکمیل کی جانب رواں دواں

اوکاڑہ
( شیر محمد)ضلع بھر میں دریائے راوی اور ستلج کے 1316 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں 11 کروڑ 35 لاکھ 70 ہزار 5 سو 65 روپے کے امدادی پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل جاری ہے،

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے متاثرین میں ہے آرڈرز تقسیم کیے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو اور اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، سیلاب متاثرین کا امداد کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کیا، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سیلاب متاثرین کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، پروگرام کا بنیادی مقصد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ان کا حق باعزت، شفاف اور بروقت پہنچانا ہے، ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں تک امداد کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے، انہوں نے کہا کہ حقداروں تک پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل فوری اور شفاف بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔حکومتی امداد سے متاثرین کو درپیش مسائل میں کمی ہوگی،

انہوں نے کہا کہ امداد کی تقسیم کے دوران کسی قسم کی تاخیر، بے ضابطگی یا بد انتظامی برداشت نہیں کی جائے گی، ترجیح ہے کہ ہر متاثرہ خاندان تک اس کا حق بلا تعطل اور مکمل عزت و احترام کے ساتھ پہنچایا جائے، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو امدادی کاروائیوں سے متعلق کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ضلعی کنٹرول روم یا متعلقہ انتظامی افسر سے فوراً رابطہ کریں تاکہ فوری طور پر حل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں