مریم نوازشریف 14

وزیراعلیٰ مریم نواز کی لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دہشتگرد وںکے حملے کی شدید مذمت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لکی مروت میں پولیس گاڑی کے قریب دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردوں کے حملے میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشتگرد حملے میں شہید ایس ایچ او اور دیگر پولیس جوانوں کے لئے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں