مریم نوازشریف 51

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کردی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے مارکیٹس رات 8 بجے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

پنجاب حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت بہت سبسڈی دے رہی ہے وقت تبدیل کرنے کی ابھی کوئی ضرورت نہیں، پنجاب بھر میں مارکیٹیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا کہ تاجروں کو معاشی طور پر مزید دباؤ میں نہیں ڈال سکتے، تاجر تنظیموں اور کاروباری نمائندوں سے مزید مشاورت کی جائے، مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس میں دوبارہ غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں