مراد علی شاہ 18

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سرائیکی کلچر ڈے پر سرائیکی بہن بھائیوں کو مبارکباد

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سرائیکی کلچر ڈے کے موقع پر سرائیکی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سرائیکی اجرک اور ثقافت سندھ کی پہچان کی طرح ہی خوبصورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرائیکی اجرک اور ثقافت ہماری مشترکہ صوفیانہ روایات کا حصہ ہیں اور سندھ کی دھرتی تمام ثقافتوں اور زبانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرائیکی کلچرل ڈے دراصل محبت، امن اور بھائی چارے کا جشن ہے اور ایسے ایام منانا اپنی جڑوں اور قدیم روایات سے جڑے رہنے کا بہترین ذریعہ ہے۔مراد علی شاہ نے سرائیکی زبان کی مٹھاس اور لوک فنون کو دنیا میں منفرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سرائیکی ثقافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں