فردوس عاشق اعوان 298

وزیراعظم کے ویژن پر پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن،فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی براے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب اسمبلی سے دو سال میں مفادِ عامہ کیلئے ریکارڈ 58 بل پاس کروائے، مشکل ترین معاشی حالات کے باوجود حکومت نے پنجاب میں 9 ہسپتالوں، 7 یونیورسٹیز پر کام شروع کیا جو تکمیل کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا عثمان بزدارکی قیادت میں ہر شعبہ زندگی میں بہتری لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، صحت سہولت پروگرام، 60 سال سے زائد عمر کے بزرگوں کو ماہانہ پنشن کی فراہمی، انصاف میڈیسن کارڈ جیسے منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوستی کا ثبوت ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہم دعوو¿ں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں