شہباز شریف 44

وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی ہے جس میں یوتھ پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین یوتھ پروگرام نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لئے کوششوں میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور ان کے لئے ملازمت، تعلیم، تکنیکی تربیت اور دیگر مواقع فراہم کرنا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شہباز شریف کامزید کہنا تھا کہ حکومت ملکی نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ میں بہترین افرادی قوت کے طور پر متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں