اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے میتوں کی تدفین کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں،سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاوں گا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتا ہوں اور آپ کے مطالبات کا احساس ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاوں گا اور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔