شہباز شریف 42

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر یو اے ای کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر یو اے ای کی قیادت اورعوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس ”پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنی تاریخی اور دیرینہ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو باہمی احترام، مشترکہ مفاداور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں مقیم متحرک پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک قابل فخرپل کا کردار ادا کر رہی ہے اورمتحدہ عرب امارات کی ترقی و کامیابی کیلئے سرگرم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کی بصیرت افروز قیادت میں متحدہ عرب امارات نے ترقی، جدیدیت اور عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور دوطرفہ شراکت داری کو دونوں ممالک کے روشن اورخوشحال مستقبل کے لئے فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں