حکومت 197

وزیراعظم کی ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کے ہدف سے زائد ٹیکس جمع کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا پہلی سہ ماہی کا ہدف ایک ہزار 239 ارب روپے تھا، ایف بی آر نے ایک ہزار 395 ارب روپے جمع کئے، یہ پچھلے سال کی آمدنی کے مقابلے میں 38 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں