شہباز گل

وزیراعظم کا کوئی بےنامی اکاونٹ نہیں، ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے، شہبازگل

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی بےنامی اکاونٹ نہیں، ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے، ان کا فریدالدین نامی شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں ایک ایک پیسے کا حساب دے چکے ہیں، عدالتوں نے انہیں صادق و امین قرار دیا ہے، ماضی میں ایک آف شورکمپنی استعمال کی گئی جوعدالت میں بتا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا فریدالدین سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے، حکومت شفافیت اورقانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے، وفاقی وزرا، معاونین خصوصی بھی اثاثوں کی تفصیلات عدالتوں میں جمع کرا چکے ہیں۔