وزیراعظم 244

وزیراعظم کا پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر سپورٹ فنڈ کی فراہمی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالرجمع کرنےکااعلان کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی اعانت کیلئے 1.2ارب ڈالر امریکی ڈالر بھی دیں گے، دنیا کو بڑھتی قیمتوں کا سامنا ہے، اس کے باوجود سعودی عرب نے مدد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں