سیٹیزن پورٹل 260

وزیراعظم کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر بروقت ایکشن

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہری کی تجویز پر بروقت ایکشن لیتے ہوئے کندھوں پر لکڑیاں لے جانے والی خواتین، بزرگ اور شہریوں کیلئے ٹرانسپورٹ فراہمی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ریڈ زون کے اطراف میں کچی بستی کے غریب مکینوں کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کر دی اور کہا کہ لکڑیاں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق سی ڈی اے کچی بستی کے مکینوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرے گی، ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی، سہولت کے ذریعے خواتین، بچوں و بزرگوں کو مسلم کالونی تک رسائی ہوگی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈے اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹرانسپورٹ سہولت کا آغاز کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں