شبلی فراز 301

وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ہے۔

جمعرات کوسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ مختلف مغربی ممالک میں مذہب کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہےانہوں نے کہاکہ خود کو مہذب اور عالمی حقوق کا علمبردار کہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام سیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں