وزیراعظم 183

وزیراعظم کا ایئرلفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ایئرلفٹ کمپنی میں 85 ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایئرلفٹ کمپنی میں 85ملین ڈالر کی حالیہ سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلفٹ کمپنی پاکستانی نوجوانوں کی کمپنی ہے ، پاکستان میں بڑی صلاحیت اورکاروبار کے وسیع مواقع ہیں اور ہماریدروازے کھلے ہیں ، میری حکومت کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں