لاہور( رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی کی سپلائی کا آغاز کردیا گیا اورآئندہ ایک دو روز میں ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہو گی۔
ذرائع کے مطابق کارپوریشن کے پاس اس وقت وافر مقدار میں چینی دستیاب ہے۔حکام کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلو قیمت 109روپے ہے
عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے مقرر ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے فی کلو 15روپے ایف ای ڈی کی وجہ سے چینی کی فروخت بند کی تھی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت کی حد تک چینی کی فراہمی پر ایف ای ڈی لاگو نہیں ہو گی۔