تحریک لبیک

وزیراعظم نے تحریک لبیک پرپابندی کی سمری منظورکرلی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی سمری منظورکرلی ہے، وفاقی کابینہ 24 گھنٹوں میں سرکلر سمری کے ذریعے پابندی لگانے کی منظوری دے گی۔

سمری میں ہے کہ تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 580 زخمی ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی 30 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تحریک لبیک کے 2063 کارکن گرفتار اور 115 ایف آئی آردرج کی گئیں۔