شہباز شریف 56

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیو رٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو شکست فاش دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور سکیو رٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں