اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی نے ملاقات کی۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں اورنگزیب کھچی نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی اور قومی ورثہ اور ثقافت کی ترویج کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔









